مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ مرحوم حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔ اسلام آباد سے راولپنڈی جاتے ہوئے اسلام آباد ہائی وے پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے عبداللہ گل پر فائرنگ کی گئی، عبداللہ گل جیپ میں سوار تھے۔
عبداللہ گل نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے جنہوں نے پسٹل سے فائرنگ کی ، میں نے گاڑی کچے میں اتاردی جس کی وجہ سے محفوظ رہا۔
آپ کا تبصرہ